پرویزالٰہی کے مقدمات ڈسچارج کرنے کیخلاف پنجاب حکومت کی درخواستوں پر سماعت کل ہوگی

پرویزالٰہی کے مقدمات ڈسچارج کرنے کیخلاف پنجاب حکومت کی درخواستوں پر سماعت کل ہوگی
کیپشن: Choudhary Pervaiz Elahi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ماتحت عدالتوں سے چوہدری پرویز الہی کو کرپشن مقدمات سے ڈسچارج کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواستوں پر سماعت کل ہو گئی۔

 لاہور کے ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پنجاب حکومت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل  اور  ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پیش ہوں گے۔

  عدالت نے پرویز الٰہی کے وکلاء کو پاور آف اٹارنی  پر دستخط کروائے کے لئے  مہلت دے  رکھی ہے ۔ پنجاب حکومت کی پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے دائر درخواستوں میں  پرویز الہی اور متعلقہ کورٹ کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پرویز الٰہی کے مقدمات ڈسچارج کرنے کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔