سٹی 42: آشوب چشم کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔
پنجاب بھر میں اشوب چشم سے ابتک 74،220 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 8851 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3000 کے قریب مریض رپورٹ ہوئے۔ جس سے لاہور میں آشوب چشم سے متاثرہ افراد کی تعداد 6506 تک جاپہنچی ہے۔پنجاب میں سب سے زیادہ بہاولپور کے شہری متاثر ہوئے،بہاولپور میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3082 کے قریب مریض رپورٹ ہوئے جس سے مجموعی طور ٹوٹل 14،743 مریض رپورٹ ہوچکے۔پنجاب میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فیصل اباد کے شہری متاثر ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 662 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس سے فیصل آباد میں آشوب چشم سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8،335 تک جاپہنچی ہے ۔ آشوب چشم سے لاہوریے تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔