سٹی42: بینائی متاثر کرنے والے انجکشن اوسٹین سے عوام کو بچانے کیلئے محکمہ صحت سندھ نے بھی ایکشن لے لیا۔محکمہ صحت سندھ نے اوسٹین انجکشن کی خرید وفروخت پر پابندی لگا دی۔
نگران وزیر صحت سندھ نے اسپتالوں ، گوداموں ، فارمیسیز سے اس دوا کو ہٹانے کے لئے کاروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔ صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کی ٹیموں نے اسپتالوں ، فارمیسیز اور گوداموں میں کاروائی کر کے 400 سے زائد انجکشنز تحویل میں لے لیے۔
محکمہ صحت سندھ نے مذکورہ بیج اور ریکارڈ کی چھان بین کی ہدایت بھی کی ہے۔ مذکورہ بیج کی فروخت اور مختلف فامیسیز کو فراہمی کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا اور جہاں بھی یہ دوا موجود ہو گی ڈرگ انسپکٹر اسے تحویل میں لے لیں گے۔