انجکشن اواسٹن سے بینائی ضائع ہونے کا معاملہ،وزیر اعلیٰ نے کارروائی کرنیکی منظوری دیدی

انجکشن اواسٹن سے بینائی ضائع ہونے کا معاملہ،وزیر اعلیٰ نے کارروائی کرنیکی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:انجکشن اواسٹن سے بینائی ضائع ہونے کےسکینڈل کی تحقیقات مکمل، 18 ڈرگ کنٹرولرز، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اعلٰی پنجاب نے کارروائی کرنیکی منظوری دیدی ۔
 تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں انجکشن اواسٹن کےاستعمال سےشہریوں کی بینائی ضائع ہونے کے سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔وزیر اعلٰی پنجاب کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی ۔ وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے سنگین غفلت برتنے پر 18ڈرگ کنٹرولرز، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز، فارماسسٹ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری دیدی ہےاور 7 روز میں جواب جمع کروانے کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اویسٹن انجکشن کارگو کے ذریعے مختلف شہروں میں گیا،66 افراد کی بینائی متاثر ہوئی  جس میں سے لاہور میں پانچ افراد کی بینائی ضائع ہوئی، انجکشن لاہور سے دوسرے شہروں میں غیرقانونی طور پر منتقل ہوتا رہا۔

شوکت خانم ہسپتال اور جینیس فارما کمپنی بغیر لائسنس انجکشن تیار کرتی رہی ، ڈرگ کنٹرولرز اور فارماسسٹ انجکشن کی تیاری روکنے میں ناکام رہے۔