ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھ یاتری دنیا میں پاکستان کےسفیر ہیں، انکےلئے سہولیات بڑھائیں گے،محسن نقوی

Mohsin Naqvi meets Sikh yatris from England, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے وزیراعلیٰ سید محسن نقوی نے برطانیہ سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے وفد سے لاہور میں ملاقات کی۔ محسن نقوی نےبرطانوی سکھ یاتریوں سے ملاقات میں  یاتریوں  کو  عالمی سطح پر پاکستان کے سفیر قرار دیتے ہوئے ان کیلئے سہولیات بڑھانےکےعزم کا اظہار کیا۔

اس ملاقات کے بعد محسن نقوی نے سوشل پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں لکھا، " آج برطانیہ کے 168 سکھ یاتریوں کے ایک شاندار وفد سے ملاقات کی جو اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں۔ ان کا دورہ محض ایک سفر نہیں ہے۔ یہ ہماری ثقافتوں کے درمیان ایک پل ہے اور انسانیت کے پائیدار بندھنوں کا ثبوت ہے۔
ان کی یاترا کے لیے کیے گئے انتظامات پر ان کے مثبت تاثرات سن کر ہمیں بے پناہ خوشی ملتی ہے۔ مہمان نوازی کے حوالے سے ہماری وابستگی کی کوئی حد نہیں ہے، اور ہم مزید یاتریوں کا ہمیشہ کھلے دل سے استقبال کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
پنجاب آنے والے تمام سکھ یاتریوں کے آرام اور  ان کی یاترا  کے تجربہ کو مزید سود مند بنانےکے لیے ہمارے پاس ایک جامع منصوبہ تیزی سے عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔ اس میں بہتر رہائش، بلا رکاوٹ لاجسٹکس، اور ثقافتی تبادلے کی گرمجوشی شامل ہے۔
محسن نقوی نے مزید لکھا، یاتری اپنے اندر عالمی سطح پر ہمارے ملک کے حقیقی سفیر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جب وہ دنیا بھر میں اپنے گھروں کو لوٹیں گے، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ نہ صرف اپنے دورے کی یادیں لے کر جائیں گے بلکہ ہماری مہمان نوازی اور پاکستان کے نرم امیج کو بھی اپنے ساتھ لے جائیں گے۔"