(عظمت مجید) پاکستان سمیت پوری دنیا میں کورونا وبا نے پنجے گاڑ رکھے ہیں،کوئی ایسا شعبہ نہیں جو موذی وبا سے متاثر نہ ہوا ہو۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے ،مثبت کیسز کی شرح10.8فیصد تک پہنچ گئی،کورونا وائرس کے430نئےمریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہشہرمیں مہلک وائرس مزید3قیمتی زندگیاں نگل گیا۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 42 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک ہزار 780 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے تازہ اعداوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 27ہزار 566ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 712 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح3.98 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 4199مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔