ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کے لئے بری خبر

لاہوریوں کے لئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: پنجاب میں کورونا وائرس کے نصف سے زائد مریض، لاہورمیں رپورٹ لاہور کے بعد راولپنڈی کا دوسرا نمبر، کورونا کے7 ہزار 971 مریض رپورٹ۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے نصف سے زائد مریض ہیں اور لاہورمیں رپورٹ لاہور کے بعد راولپنڈی کا دوسرا نمبر ہے، کورونا کے7 ہزار 971 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔   پنجاب کے 23  شہروں میں کورونا  مریضوں کی تعداد1 ہزار سے بھی کم 24گھنٹوں کے دوران لاہورسمیت صوبہ بھرمیں کوروناسےکوئی موت نہیں ہوئی۔

24گھنٹوں کےدوران لاہورمیں کورونا وائرس کے 33نئے مریض  سامنے آئے ہیں، لاہور میں کورونا  کیسز  کی مجموعی تعداد  49632 اور اموات 863 ہیں پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 77نئے مریض سامنے آئے ہیں،  صوبہ بھر میں کورونا کیسز  کی مجموعی تعداد 98941 اور اموات 2229 ہیں  اور پنجاب میں95ہزار 295مریض کوروناوائرس کوشکست دےچکےہیں۔

علاوہ ازیں لاہور میں ایک اور طالب علم کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد شہرمیں کورونا سے متاثرہ طلبا کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 25 طلبہ کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں، 15 ستمبر سے اب تک پنجاب میں 125 طلبہ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی۔

دوسری جانب شہر میں ڈینگی کا خطرہ بھی بدستور موجود، 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 2 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ 20 مشتبہ مریض ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے، ڈینگی کے صوبے بھر میں 755 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔

 

      

Shazia Bashir

Content Writer