پولیس نے 18 ہزار ملین کا پروکیورمنٹ پلان مرتب کرلیا

پولیس نے 18 ہزار ملین کا پروکیورمنٹ پلان مرتب کرلیا
کیپشن: City42 - Lahore Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پولیس نے مالی سال 19-2018 کا پروکیورمنٹ پلان مرتب کرلیا، 18 ہزار ملین سے زائد رقم سے 170 سے زائد اشیاء خریدی جائیں گی۔

سٹی 42 کے مطابق پولیس نے مالی سال 19-2018 کا پروکیورمنٹ پلان مرتب کرلیا، 18 ہزار ملین سے زائد رقم سے یونیفارم، اسلحہ، گاڑیاں، ایس ایم جی، ٹیئرگیس شیل، ٹیئرگیس بندوقیں، فرنیچر، سٹیشنری سمیت سکیورٹی آئٹمز خریدی جائیں گی۔

پنجاب پولیس کے یونیفارم کی خریداری کیلئے 26 سو ملین مختص کیے گئے ہیں تمام اشیاء کی خریداری کیلئے رواں ماہ اشتہارات دیئے جائیں گے۔ پولیس کیلئے بڑی اشیاء کی خریداری کیلئے پری کوالیفکیشن ہوگی۔ پولیس کیلئے اشیاء کی خریداری کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ناقص پالیسی کے باعث ماضی میں 193 میں سے 106 اشیاء نہیں خریدی جاسکیں، رواں مالی سال بھی پولیس نے پروکیورمنٹ پلان تاخیر سے مرتب کیا ہے، تاخیر کے باعث اشیاء کی خریداری میں بھی تاخیر ہوسکتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer