ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور مظالم کیخلاف کل بھرپور احتجاج کریں گے،امیر مقام   

 مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور مظالم کیخلاف کل بھرپور احتجاج کریں گے،امیر مقام   
کیپشن: file photo
سورس: google

ویب ڈیسک:وفاقی وزیربرائے امورکشمیروگلگت بلتستان امیرمقام نے کہاہے کہ مودی کے ظلم کے آگے مقبوضہ کشمیر کے عوام کبھی گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔
وفاقی وزیر برائے کشمیر افیئرو گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نےجموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کی مذمت کے سلسے میں یوم سیاہ کی مناسبت سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ متعدد حریت رہنما بھارتی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں.

 وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے کہاکہ 27اکتوبر کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور مظالم کو بے نقاب کرنے کا دن ہے،مقبوضہ کشمیر پر بھارتی  قبضے اور مظالم کیخلاف کل بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔