ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریئے ایک بار پھر مردہ گوشت کھانے سے بچ گئے

لاہوریئے ایک بار پھر مردہ گوشت کھانے سے بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور کے شہری مردہ گوشت کھانے سے بچ گئے، مجاہد سکواڈ ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ سے 50 کلو مرده بکرے کا گوشت برآمد کرلیا۔

مردہ مٹن گوشت کی سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم رکشہ میں مردہ گوشت لاہور منتقل کر رہا تھا،مضر صحت گوشت کی تلفی، دیگر کارروائی کیلئے محکمہ فوڈ بھی موقع پر پہنچ گیا۔

ملزم اشفاق احمد کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیا، ایس پی مجاہد کا کہنا تھا کہ داخلی، خارجی راستوں کی سخت مانیٹرنگ کیلئے موثر اقدامات جاری ہیں۔