ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں: شادی کی تقریب میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی  

بنوں: شادی کی تقریب میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:بنوں میں شادی کی تقریب میں موسیقی کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ سے  3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے نار جعفر میں رات گئے شادی کی تقریب میں موسیقی جاری تھی اور ڈی جے میوزک پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے کہ اس دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوگیا ۔

اس دوران  دونوں گروپ جو اسلحے سے لیس تھے ، ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں حق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں حق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا  ہے ،جن میں 3 افراد کی حالت  تشویشناک ہے۔