ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کو شکست، یاسر حسین نے کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی

Yasir Hussain
کیپشن: Yasir Hussain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (سٹی42 نیوز) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی۔

انسٹاگرام پر یاسر حسین نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ایک پْرانی ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ انڈین پریمئر لیگ کے پریکٹس سیشن کے دوران بنائی گئی تھی،اس ویڈیو میں ویرات کوہلی گراؤنڈ میں بیٹھے بڑا ہی دلچسپ ڈانس کررہے ہیں جبکہ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں نصیبو لال کا معروف گیت 'لونگ نک دا' چل رہا ہے جوکہ میمرز کی جانب سے لگایا گیا ہے۔یاسر حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو'۔

اداکار نے کہا کہ 'پاک بھارت میچ اور کوہلی کا یہ ڈانس بہت شاندار ہے'۔اْنہوں نے بھارت کے اگلے میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer