نواز شریف کی انجیو گرافی نہ کرانے کا فیصلہ

 نواز شریف کی انجیو گرافی نہ کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ، انہیں آکسیجن لگا دی گئی، میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی انجیو گرافی نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

سروسز ہسپتال میں زیر علاج پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف   سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف کے سبب کرائے گئے ٹراپ ٹی ٹیسٹ میں انہیں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق ہوئی ہے، پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے بن گئے، انہیں شوگر اور بلڈ پریشر کی بیماری بھی لاحق ہے، میڈیکل بورڈ نے اُن کی انجیو گرافی نہ کرانے اور پلیٹ لیٹس کی ادویات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر محمود ایاز نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ پلیٹ لیٹس کی کمی اور گردوں کے ٹیسٹ نارمل  نہ ہونے سےنواز شریف کی انجیو گرافی نہیں ہوسکتی، ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اگلے ہفتے تک ڈیڑھ لاکھ ہوجائیں گے۔

دوسری جانب سروسز ہسپتال انتظامیہ نے نواز  شریف سے ملاقاتوں پر پابندی لگادی، صرف فیملی ممبرز نوازشریف سے ملاقات  کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو 21 اکتوبر کی رات طبیعت ناساز ہونے پر نیب  کے دفتر سے سروسز ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں، ہسپتال منتقلی سے قبل سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 16 ہزار تھی جو ہسپتال منتقلی تک 12 ہزار اور پھر خطرناک حد تک گرکر 2 ہزار تک رہ گئی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer