چودھری شوگر ملز کیس، نواز شریف کی رہائی کی روبکار جاری

 چودھری شوگر ملز کیس، نواز شریف کی رہائی کی روبکار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے میاں محمد نواز شریف کی رہائی کی روبکار جاری کر دی، عدالت میں سیف الملوک کھوکھر اور فیصل الملوک کھوکھر نے ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرا دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت میں ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانت نامے داخل کرانے کا حکم دیا تھا۔

 لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر سیف الملوک کھوکھر اور فیصل الملوک کھوکھر نے مچلکے جمع کرادیئے، عدالت نے میاں نواز شریف کی رہائی کی روبکار کوٹ لکھپت جیل بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کو روبکار موصول ہوگئی ہے مگر  نواز شریف کی رہائی اسلام آباد ہائیکورٹ العزیزیہ کیس کےفیصلے سے مشروط ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer