ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصفہ بھٹو سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، صحت ِعامہ اور سماجی بہبود کیلئے تجاویز پر مشاورت

Asifa Bhutto Zardari, Public Health, Social Welfare
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے قونصل جنرل چارلس گڈمین نے  بلاول ہاؤس آ کر ملاقات کی, اور صحتِ عامہ اور سماجی بہبود کی تجاویز پر تبادلہِ خیال کیا۔

خٓتونِ اول، رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور امریکہ کے قونصل جنرل چارلس گڈمین کی اس ملاقات میں  پاکستان اور امریکہ کے دوستانہ تعلقات میں مزید فروغ پر بات چیت ہوئی۔

 آصفہ بھٹو زرداری نے  چارلس گڈمین کے ساتھ پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی، صحت عامہ اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں تعاون کی تجاویز  پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر قرۃ العین مری بھی اس اہم ملاقات میں موجود تھیں۔