ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: کمرشل مراکز اور شاپنگ مالز میں 5 رنگوں کے ویسٹ بن لازمی قرار

پنجاب: کمرشل مراکز اور شاپنگ مالز میں 5 رنگوں کے ویسٹ بن لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:پنجاب کے صوبائی ماحولیاتی ادارے (EPA) نے صوبے بھر کے کمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں اور تعلیمی اداروں میں 5 رنگوں کے ویسٹ بن لازمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 ادارے کا کہنا ہے کہ جن مراکز میں یہ سہولت نہ ہوگی، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

نئے آرڈرز کے مطابق پیپر، گلاس، آرگینک، میٹل اور پلاسٹک کے لیے الگ الگ بن رکھنا ضروری ہوگا، اور یہ بن تمام تجارتی مقامات اور تعلیمی اداروں میں نمایاں جگہوں پر نصب کیے جائیں گے۔

EPA کا کہنا ہے کہ غیر علیحدہ کچرا ویسٹ مینجمنٹ پر اضافی بوجھ ڈالتا ہے، اس لیے سورس پر سگریگیشن لازمی ہے تاکہ ماحولیات کی حفاظت اور کچرے کے موثر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔