مطالبات کی منظوری کیلئےطلبا سڑکوں پر آ گئے

 مطالبات کی منظوری کیلئےطلبا سڑکوں پر آ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور میں پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹو نے طلبا یونین کی بحالی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک  نکالی گئی احتجاجی ریلی میں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا کر اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے نعرے بازی کی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پروگریسو  اسٹوڈنٹس کلیکٹو کے مرکزی صدرقیصر جاوید نے  کہا کہ ہر سال احتجاجی ریلی پر اپوزیشن آکر دلاسے دیتی ہے مگر اقتدار میں آنے کے بعد کوئی خیال نہیں کرتا۔

ریلی سے اپنے خطاب میں انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب کا کہنا تھا کہ طلبا کو ان کے حقوق ضرور ملنے چاہییں، آج یہاں ان طلبا سے اظہار یکجہتی کیلئے آئی ہوں۔ریلی میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا اورطالبات نے شرکت کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونینز کی بحالی کے ساتھ ساتھ کیمپس میں ہراسگی کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

Ansa Awais

Content Writer