ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ڈاکوؤں نے شہری سے ساڑھے چار لاکھ روپے لوٹ لیے

لاہور میں ڈاکوؤں نے شہری سے ساڑھے چار لاکھ روپے لوٹ لیے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر گھر آنے والے شہری سے ساڑھے چار لاکھ روپے لو ٹ لیے۔

پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات 24 نومبر کو ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیصل نامی شہری شاپنگ بیگ میں رقم لیے  گھر کے باہر رکتا ہے، ریکی کرتے دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو قریب آتے ہیں اور گن پوائنٹ پر شاپنگ بیگ چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شہری بینک سے رقم لے کر گھر پہنچا تھا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا  گیا ہے، جلد ملزمان کو بھی ٹریس کر لیں گے۔