عمران خان کی زخمی ٹانگ کو سہارا دینے کیلئے بریسز لگادیئے گئے

عمران خان کی زخمی ٹانگ کو سہارا دینے کیلئے بریسز لگادیئے گئے
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زخمی ٹانگ کو سہارا دینے کیلئے بریسز لگادیئے گئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت بہتر ہے وہ بریسز لگنے سے مزید بہتر محسوس کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ٹانگ کا پلاسٹر گزشتہ روز اتار دیا گیا تھا اور اب اس پر بریسز  بھی لگا دیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ڈاکٹرز کی ٹیم بریسز تیار کر کے زمان پارک لائی اور عمران خان کی ٹانگ پرلگا دیے۔چیئرمین پی ٹی کی ٹانگ پر بریسز لگانے کیلئےڈاکٹرز نے گزشتہ روز عمران خان کی ٹانگ کا سائز لیا تھا۔