سعودی عرب جانے والوں کیلئے اچھی خبر

 Saudi arabia lifted ban
کیپشن: Saudi arabia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر، سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کے مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دے دی۔ پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، مصر، برازیل اور ویتنام کے مسافر براہ راست سعودی عرب جا سکیں گے.
 سعودی عرب جانے والوں کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کے مسافروں کو براہ راست مملکت داخلے کی اجازت دے دی۔سعودی حکومت نے پاکستانیوں سے براہ راست داخلے پر عائد پابندی ہٹا لی، سعودی ایوی ایشن نے نوٹم جاری کردیا۔

نوٹم کے مطابق پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، مصر، برازیل اور ویتنام کے مسافر براہ راست سعودی عرب جا سکیں گے۔نئی پالیسی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہو گا۔ لاہور سمیت ملک بھر سے پاکستانی تیسرے ملک میں قرنطنیہ رہنے کے بغیر ہی سعودی جا سکیں گے۔

اس سے قبل پاکستانیوں پر مملکت داخلے کے لیے 14 دن قرنطینہ رہنے کی شرط عائد تھی۔پالیسی کا اطلاق اقامہ ہولڈرز مسافروں پرہو گا۔ سعودی عرب سے ویکسینیشن نہ کروانے والے مسافروں کو براہ راست سعودی عرب پہنچنے پر5روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer