ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون لیگی ایم پی اے پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ

خاتون لیگی ایم پی اے پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)وارث روڈ پر لیگی ایم پی اے سمیرا کومل پر مبینہ فائرنگ ہوگئی۔ ایس پی سول لائنز نے صوبائی رکن اسمبلی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھتیجے کا محلہ دار سے جھگڑے ہوا جس پر ملزم نے ہوائی فائرنگ کی ۔

لیگی ایم پی اے سمیرا کومل نے الزام عائد کیا کے ان کے بھتیجے اور گلی کے بچوں میں جھگڑا ہوا جس پر ملزمان نے ان پر فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہیں جبکہ ایس پی سول لائنز صفدر رضا کاظمی کے مطابق سمیرا کومل پر کسی نے گولی نہیں چلائی۔ خاتون سمیرا کے بھتجے علی اور ارشد کا محلے داروں سے جھگڑا ہوا اورمحلے داروں کی بحث تکرار میں سمیرا کومل بھی باہر کھڑی تھی۔ بحث و تکرار میں ملزم عامر نے 4 ہوائی فائر کیے۔عامر کو پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ واقع کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer