وینا ملک جھوٹی ہے

وینا ملک جھوٹی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:اداکارہ وینا ملک سے متعلق اُن کے سابق شوہر اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا ملک کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس ابھی تک نہیں ملا ہے، وینا اور اُن کا پورا خاندان جھوٹ بولتا رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اسد خٹک کی جانب سے دیئے گئے نئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ، بچوں کا نام دبئی ای سی ایل میں شامل ہے، امریکن نیشنل بچوں کے پاکستانی پاسپورٹ کے بغیر پاکستان منتقل کر دیا گیا۔


  اسد خٹک کا کہنا ہے کہ دبئی کورٹ سے وینا ملک کی جلد گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہوجائیں گے۔

   واضح رہے کہ وینا ملک کے وکیل نے اسدخٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس ارسال کر رکھا ہے، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسد خٹک 90 روز میں معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کریں گے۔

یاد رہے اداکارہ وینا ملک نے اپنے سابقہ شوہر اسد خٹک کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔اس حوالے سے ایک بیان میں وینا ملک نے دعوی کیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبر کرائم نے میرا کیس رجسٹر کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے، میری کردار کشی، بلیک میلنگ اور جھوٹے الزامات کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
دوسری جانب وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد خٹک نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج ہونے والے کیس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو میں نے بھی ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے خط میں اپنے بچوں کے پاکستانی پاسپورٹس کی انکوائری کی اپیل کی تھی۔ اسد خٹک کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے خط میں بتایا تھا کہ میرے بچوں کو دبئی سے اغوا کیا گیا ہے، مجھے میرے خط کا جواب نہیں ملا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer