بزدار حکومت کا بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

بزدار حکومت کا بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ  کی تیاری،  نئے چیف سیکرٹری کے لیے متعدد ناموں پر غور شروع، میجر (ر) اعظم سلیمان خان کا پلڑا بھاری ہے۔

بزدار حکومت نے پنجاب کی بیوروکریسی میں دوبارہ اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا ، ذرائع کے مطابق پنجاب میں چیف سیکرٹری کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے اور یوسف نسیم کھوکھر کی جگہ میجر(ر) اعظم سلیمان خان کا نام نئے چیف سیکرٹری کیلئے زیر غور ہے،  ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کیساتھ ہی پنجاب کی بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نیا چیف سیکر ٹری پنجاب میں اپنی نئی بیوروکریسی کی ٹیم لائیں گے جس کیلئے بڑے پیمانے پر تبادلے متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب گزشتہ 24گھنٹوں میں 2 بار ملاقات کر چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer