ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ سے پریشان لاہوریوں کو محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی

سموگ سے پریشان لاہوریوں کو محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور میں سموگ کے ڈیرے، ائیر کوالٹی انڈیکس 270 ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

لاہور کو پھر سموگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، لاہور کا اوسطاً ائیر کوالٹی انڈیکس250 سے تجاوز کر گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کا سانس لینا بھی دو بھر ہوگیا، ذرائع کے مطابق  پنجاب اسمبلی کے اطراف 550 اور گڑھی شاہو میں 623 اور میاں میر گاؤں میں اے کیو آئی 573 ریکارڈ کیاگیا۔

باغوں کے شہر لاہور سے زہریلے بادلوں کے چھٹ جانے کی امید پیدا ہوگئی، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی نوید سنادی، ماہرین موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت22 اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب38 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer