سٹی 42: منڈی بہاؤالدین شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
منڈی بہاؤالدین میں لوگ گھروں اور دوکانوں سے نکل کر باہر آ گئے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
ملکوال ، پھالیہ بھیرہ سرائے عالمگیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔کھاریاں اور عارف والا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی تاہم تاحال نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ۔
پنجاب کے علاقے جہلم اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ ہوئی ۔ زلزلے کی زمین میں گہرائی 12 کلومیٹر تھی
زلزلہ کا مرکز جہلم سے 58 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا ۔