سونے کی قیمت میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہو گیا؟

Gold rate decreased
کیپشن: Gold rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  اضافہ ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر کم ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 143300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 122856 روپے کی سطح پر آگئی ہے،

 دوسری جانب ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا نہ رُکنے والا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کا اضافہ ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 18 پیسے بڑھ کر 202 روپے 10 پیسے ہوگیا ہے۔