ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک لاہوری کی سکیورٹی پرحکومت 5 روپے خرچ کرے گی

 ایک لاہوری کی سکیورٹی پرحکومت 5 روپے خرچ کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بڑا انکشاف، حکومت پانچ روپے ایک لاہوری کی سکیورٹی پر خرچ کرے گی۔
 پنجاب حکومت کے مجوزہ سکیورٹی بجٹ نے شہریوں کے لُٹنے کی قلعی کھول دی۔ لاہور پولیس نے آئندہ مالی سال کے لیے چوبیس ارب روپے کی ڈیمانڈ کی، ایک کروڑ بیس لاکھ کی آبادی کا تناسب نکالیں تو ہر شہری کی سکیورٹی پر سالانہ دو ہزار اور یومیہ پانچ روپے بنتے ہیں۔

لاہور پولیس کے لیے گزشتہ سال کی نسبت بجٹ میں صرف دس فیصد کا اضافہ کرنے کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔ فی کس لاہوری پر یومیہ پانچ روپے سے پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گی۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور پولیس کو ملنے والے بجٹ میں اسی فیصد تنخواہوں کی مد میں استعمال ہو گا جبکہ پانچ فیصد پٹرول پر خرچ ہوں گے جبکہ باقی بجٹ سے پولیس کے دیگر اخراجات کیے جائیں گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer