سٹی 42: وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔ آفس میمورنڈم کے مطابق افسروں کیلئے 30 اپریل تک میڈیکل رپورٹس بھجوانا لازم قرار دیا ۔
وزارتوں، ڈویژنز، محکموں، اداروں کے افسران کیلئے طبی معائنہ لازمی قرار دیا۔گریڈ 17 سے 22 کے وفاقی افسران طبی معائنہ کے بعد رپورٹ پیش کریں۔
پی اے ایس، پی ایس پی، او ایم جی، سیکرٹریٹ گروپ افسران 31 مارچ تک رپورٹس بھجوائیں۔دیگر سروس کیڈرز، گروپس کے افسران 30 اپریل تک میڈیکل رپورٹس بھجوائیں۔
مکمل میڈیکل رپورٹس کو سروس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
راولپنڈی، اسلام آباد کے افسران کیلئے پمز اور پولی کلینک میں فوکل پرسنز مقرر کردیے ۔