ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر قیدیوں کو بڑا ریلیف، 324 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

عید پر قیدیوں کو بڑا ریلیف، 324 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: عیدالفطر اور 23 مارچ کے موقع پر قیدیوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے صوبے بھر کی جیلوں میں 7736 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی جبکہ 324 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

 مراسلے کے مطابق سزاؤں میں کمی اور رہائی عید سے ایک روز قبل عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل لاہور میں 783 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور 11 کو رہائی ملی، جبکہ کیمپ جیل لاہور میں 44 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور 6 کو رہا کیا گیا۔

سینٹرل جیل راولپنڈی میں 647 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور 158 قیدیوں کو رہائی ملی۔

مراسلے کے مطابق خواتین جیل ملتان میں کسی خاتون قیدی کی سزا میں کمی یا رہائی نہیں ہوئی۔

 آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کی جانب سے اس حوالے سے تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔