ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2005 سے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

 2005 سے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سرگودھا میں 2005 سے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کرلیا گیا ۔ 

تھانہ ساہیوال پولیس نے کارروائی کے دوران دوہرے قتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری مجرم 20 سال بعد گرفتار کرلیا ۔ 

اشتہاری مجرم حنیف خان نے 2005 میں منصور شاہ اور تقی شاہ کو ناحق قتل کیا اور روپوش ہو گیا تھا، اشتہاری مجرم KPK اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں روپوش رہا ۔ ایس ایچ او ساہیوال ناصر عباس شاہ نے ٹیم کے ہمراہ جدید و روائتی طریقے استعمال کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکر لیا ۔ 

 ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق مجرم کے خلاف باضابطہ قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزادلوائی جائے گی۔