ویب ڈیسک : پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے وفاقی حکومت نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وفاقی حکومت نے پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کیلیے اقدامات کرنا شروع کر دیے گئے اور اس حوالے سے وفاق اور صوبائی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی وزارت داخلہ کے ماتحت تشکیل دی گئی ہے۔
15 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کریں گے۔ صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکریٹری داخلہ، تمام حساس اداروں کے نمائندگان اور سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
اعلیٰ سطحی کمیٹی افغانیوں کی واپسی اور اسمگلنگ روک تھام کیلیے اقدامات جبکہ غیر قانونی پیٹرول اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے رجحان کا سدباب کرے گی، صوبائی سطح پر ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا جائزہ لے گی اور تمام معاملات میں ناقص کی نشاندہی کر کے سفارشارت مرتب کرے گی۔