ویب ڈیسک : تعلیمی اداروں میں 27 رمضان کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔
سندھ حکومت کی جانب سے 28 مارچ (27 رمضان) کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 27 رمضان بروز جمعہ کو شب قدر کی مناسبت سے بند رہیں گے۔