ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ عباس لائنز اور ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارتیں ڈی سیل

لاہور؛ عباس لائنز اور ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارتیں ڈی سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، متروکہ وقف املاک بورڈ نے عباس لائنز اور ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارات ڈی سیل کر دیں۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ نے سال 2003ء میں عباس لائنز، ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارت، بیرکس اور ہاسٹلز سیل کر دیئے تھے۔
عمارات سیل ہونے کی وجہ سے رہائش، ٹریننگ اور انتظامی امور میں مشکلات کا سامنا تھا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش سے متروکہ وقف املاک بورڈ نے سیل شدہ عمارات کو ڈی سیل کر دیا۔

ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ ڈاکٹر محمد وقار عباسی کا کہنا تھا کہ عباس لائنز اور ایلیٹ فورس کی ڈی سیل کی گئی عمارات انتظامی امور، بیرکس، ٹریننگ مقاصد کے لئے استعمال میں لائی جائیں گی۔