ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی کابینہ کا ملتوی ہونے والا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا ملتوی ہونے والا اجلاس آج ہوگا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے،  کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔

 بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لئے کنونشن پر دستخط اور سفارتی مشن کے ارکان کے لئے تجارتی سرگرمیوں کے لئے وزارت خارجہ پاکستان اور ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

 وزارت صنعت و پیداوار اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے درمیان ای-موبلٹی پر تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی جائے گی، اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔