محکمہ ایکسائز کا ٹیکس جمع نہ کرانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز کا ٹیکس جمع نہ کرانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ ایکسائز نے یاددہانی کے باوجود ٹیکس نا دہندہ گاڑیوں  کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

محکمہ ایکسائز کی ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف جاری مہم کے پہلے مرحلے میں گاڑیوں پریاددہانی سٹکرز لگائےجارہےہیں۔ آج صوبائی دارالحکومت لاہور کی اہم شاہراؤں جیسے کہ مال روڈ ، ہال روڈ ، لبرٹی مارکیٹ ، ڈی ایچ اے رایا کلب میں سٹکرز لگائے گئے، جیل روڈ ، کوئنز روڈ ، فیروز پور روڈ ، ماڈل ٹاؤن مارکیٹس میں بھی کھڑی گاڑیوں پر سٹکر چسپاں کیے گئے، اس کے علاوہ کریم بلاک راوی روڈ ، ڈیوس روڈ ، شیرانوالہ گیٹ ، اعظم کلاتھ مارکیٹ میں بھی ٹیکس نا دہندہ گاڑیوں پر یاد دہانی سٹکر لگائےگئے۔

 محکمہ ایکسائز  کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں پر سرخ سٹکرز لگانے کی مہم 15 مارچ سے شروع کی گئی ہے، جس میں اب تک 11 ہزار سے زائد گاڑیوں پر سٹکرز لگائے جا چکے ہیں،لاہور میں ساڑھے 4لاکھ سے زائد نادہندہ گاڑیاں ہیں،اب تک 75 فیصد گاڑیوں سے ٹیکس وصول کیا جا چکاہے۔محکمہ ایکسائز کا عملہ شو روم مالکان سے ملکر ٹیکس ادائیگی کی ترغیب دے رہا ہے۔