سٹی42: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پنجاب مین پتنگ بازی کی مذموم وبا کوروکنے اور اس خونی کھیل میں مصروف افراد پر کریک ڈاؤن کا ہدایات کا سیالکوٹ میں کوئی اثر نہیں ہوا۔ سیالکوٹ میں پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا، پتنگ کی ڈور پھرن جانے سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کے شدید زخمی ہونے کا واقعہ سیالکوٹ میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب پیش آیا۔
عینی شاہدوں کے مطابق نوجوان جنرل بس اسٹینڈ سے کچہری کی طرف موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے وہ زخمی ہوگیا۔
نوجوان کو زخمی حالت میں سردار بیگم ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعہ میں ملوچ افراد کو پولیس نے رات گئے تک گرفتار نہیں کیا تھا۔ تاہم پولیس کا دعویٰ تھا کہ اس کا پتنگ بازوں اور پتنگ، ڈور بیچنے والوإں پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تین روز قبل فیصل آباد میں گلے پر ڈور پھرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا تھا جس کے بعد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پتنگ بازی کو ہر صورت میں روکنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس کے باوجود صوبے کے کئی شہروں میں پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ فیصل آباد میں ہی گلے پر ڈور پھر نے سے موٹرسائیکل سوار ایک اور نوجوان زخمی ہوا۔