غیر حاضر اسستادوں کو نوکری سے نکالنے کا حکم

Balochistan Teachers absent from school, Absent Teachers, Balochistan schools, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان کے وزیر اعلیٰ  میر سرفراز بگٹی نے چیف سیکرٹری کو صوبے میں 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ  سرفراز بگٹی نے محکمہ  تعلیم کے  متعلق اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ ایک ماہ میں تمام غیر حاضر اساتذہ کو  برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں ،اس کے بعد اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر اعلیٰٰ نے  یہ بھی ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی،میرٹ پر تعلیم کے ضلعی تعلیمی افسران  مقرر کریں۔

وزیراعلیٰٰ نے کہا کہ بلوچستان میں ہر بچے  پر ماہانہ 5 ہزار  625  روپے خرچ کیا جارہا ہے، ہر بچے  پر سالانہ 72 ہزار  روپےکے لگ بھگ خرچ  آتا ہے، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلیٰ نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم  حاصل کرسکتا ہے۔