اے ٹی ایم مشین سے پیسوں کی بجائے بریانی آنے لگی، ویڈیو وائرل

 اے ٹی ایم مشین سے پیسوں کی بجائے بریانی آنے لگی، ویڈیو وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر ہم یوں کہیں تو غلط نہ ہو گا کہ وہ وقت چلا گیا جب اے ٹی ایم مشین صرف پیسے کے حصول کیلئے ہی استعمال کی جاتی تھی لیکن انوویشن کے اس دور میں اے ٹی ایم سے پیسے کے علاوہ گرما گرم بریانی کا آرڈر دینا بھی ممکن ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر چنئی سے تعلق رکھنے وا لے ایک شخص نے بریانی اے ٹی ایم مشین لگائی ہے جہاں سے شہری گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بریانی اے ٹی ایم چنئی کے  ایک رہائشی نے اپنے بزنس کو فروغ دینے کے لیے بنائی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by FOOD VETTAI (@food_vettai)

بریانی اے ٹی ایم نتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھوکے پیٹ کسٹمر یہاں اپنی بھوک ختم کرنے کیلئے آسکتے ہیں جہاں انہیں تیز سہولت کے ساتھ ساتھ اچھا تجربہ کرنے کا موقع مل سکے گا۔