کانسٹیبل اقرا نذیر کی موت کیسے ہوئی؟پوسٹمارٹم رپورٹ میں حقائق سامنے آگئے

Islamabad Lady Police Constable Iqra Nazir Death
کیپشن: Iqra Nazir Death
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی پولیس کی جواں سال لیڈی کانسٹیبل اقراء نذیر موت کا معاملہ،لیڈی  کانسٹیبل کی موت کیسے ہوئی؟پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی ٹیم کو مل گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی پولیس کی جواں سال لیڈی کانسٹیبل اقراء نذیر کی مشکوک اورپراسرار ہلاکت کے کیس میں ایس پی ٹریفک عارف شاہ کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔پولیس کو کانسٹیبل اقراء نذیر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی ٹیم کو مل گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اقراء کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔

اقراء نذیر کے خون کے نمونے و دیگر شواہد فارنزک لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں،اقراء نذیر نے زہر کھایا یا کھلایا گیا؟ عہدے سے ہٹا گئے ایس پی عارف شاہ سے تحقیق کی جائے گی۔

 پولیس حکام کا کہنا تھا گزشتہ 3 ماہ میں عارف شاہ اور اقراء نذیر کی 900 سے زائد کالز ہوئیں ہیں، اقراء نذیر گزشتہ جمعہ پولیس لائن سے عارف شاہ کی سرکاری رہائش گاہ گئی اور پھرہسپتال لائی گئی۔

 اقراء کی نیم بیہوشی اور موت سمیت ایس پی عارف شاہ نے کسی قسم کی اطلاع نہیں دی۔کانسٹیبل اقراء کا موبائل اور پرس غائب ہے، میت کے بعد غسل کے بعد لباس غائب کرنے کی فوٹیج بھی موصول ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل کی ہلاکت پر ایس پی عارف شاہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ کانسٹیبل کی ہلاکت کی تحقیقات ڈی آئی جی آپریشن اویس احمد کی سربراہی میں جاری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer