(ویب ڈیسک) امریکہ میں پاکستانی ڈرائیور قتل،ٹیکسی ڈرائیور کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔13 اور 15 سالہ دو لڑکیوں نے گاڑی چھیننے کی کوشش کی، محمد انور کی جانب سے مزاحمت پر لڑکیوں نے فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق کوئی بھی معاشرہ جرائم سے مکمل پاک نہیں، امریکہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیاپاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد انور کو ڈکیتی مزاحمت پر دو اانتہائی کم عمر لڑکیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔۔ محمد انور 2014 میں پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئے تھے ۔
13 اور 15 سالہ ان دو لڑکیوں نے فوڈ دیلیوری کیلئے گاڑی چلانے والے 66سالہ پاکستانی ڈرائیور محمد انور کی گاڑی چھیننے کی کوشش کی تھی تاہم مزاحمت پر دونوں لڑکیوں نے محمد انور پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔ڈی سی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات کی کوشش نیشنل پارک کے باہر دوپہر کے اوقات میں کی گئی تھی۔ محمد انور تین بچوں کا باپ تھاجس میں سے دو امریکا میں اور ایک پاکستان میں رہائش پذیر ہے۔
دوسری جانب پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں واقعے کے بعد فرار ہوگئی تھیں لیکن انہیں نیشنل گارڈز کی مدد سے جلد ہی پکڑ لیا گیا تھا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ جنوبی کیپیٹول سٹریٹ کے قریب این اینڈ وان ایس ای میں محمد انور کی گاڑی شام ساڑھے 4 بجے چھیننے کی کوشش کی گئی تھی۔