(شاہد ندیم سپرا) کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تبلیغی اجتماعات اور تبلیغ پر نکلنے والی جماعتوں کو روک دیا گیا۔
حکومت سے مشاورت کے بعد تبلیغی اجتماع کی مرکزی شوریٰ نے ہدایات جاری کر دی ہیں، امیر تبلیغی جماعت مولانا نذرالرحماب کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں، وہیں رہیں گی، جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔ مرکزی شوریٰ کے مطابق اگر کسی ادارے کو اس بارے اشکال ہو تو اپنے افسران بالا سے اشکال کر لیں۔ تمام تبلیغی جماعتیں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گی۔
مرکزی شوریٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کی اپنے کارکنان، مستورات، بچوں، بڑوں کو اللہ کے حضور توبہ و استغفار کرنے کی تلقین کریں۔