ڈپٹی کمشنر آفس کی حدود میں موجود پارکوں سے شراب کی بوتلیں برآمد

ڈپٹی کمشنر آفس کی حدود میں موجود پارکوں سے شراب کی بوتلیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ضلع کچہری ڈپٹی کمشنر آفس کی حدود میں موجود پارکوں سے شراب کی بوتلیں برآمد، پارکس نشہ کرنے کی آماجگاہ بنا گئے، سکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری ڈپٹی کمشنر آفس کی حدود میں موجود مختلف پارکس میں شراب کی بوتلوں کی موجودگی معمول بن گیا۔  ممکنہ طور پر ڈپٹی کمشنر آفس کی حدود میں موجود ملازمین یا پھر سوئیپرز شراب استعمال کرکے خالی بوتلوں کو پارک میں پھینک دیتے ہیں جس سے ڈی سی آفس آنے والے سائلین بھی حیران ہیں۔

 ڈی سی آفس کی حدود میں موجود پارکس میں شراب کی بوتلوں نے سکیورٹی انتظامات پر کئی سوال اٹھا دیئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer