ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورسمیت تمام اضلاع میں محرم کےمرکزی جلوس پُرامن اختتام پذیر: کمشنر لاہور

لاہورسمیت تمام اضلاع میں محرم کےمرکزی جلوس پُرامن اختتام پذیر: کمشنر لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ لاہورسمیت تمام اضلاع میں محرم کےمرکزی جلوس پُرامن اختتام پذیر ہوگئے ۔ 

کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ دن، رات فرائض انجام دینےوالےمحکموں کوشاباش دیتی ہوں ، ضلعی انتظامیہ،پولیس،میونسپل محکمے24گھنٹےجلوسوں کےہمراہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں نے انتھک ڈیوٹی انجام دی ۔ 

کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ تمام جلوسوں کےروٹس پرکوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی،میونسپل کے انتظامات بھی شانداررہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس ختم ہونے تک محکموں نے فرائض احسن طریقے سے نبھائے۔