سٹی 42 : وحدت روڈ پر امام بارگاہ گلستان زہرہ میں مجلس شام غریباں کاانعقاد کیا گیا ۔
قمرعباس ترمزی،شاکرشاہ نےمجلس سےقبل تسبیح کی زیارت کرائی۔ بانی مجلس سیٹھ ظفر حسنین سمیت عزاداروں کی کثیرتعدادشریک ہوئی۔
قاری سیدحسنات نقوی نےتلاوت قرآن پاک کےفرائض انجام دیئے۔ سیدحرزیدی،سیدعلی کاظم رضارضوی،سیدعلی غازی زیدی نےسوزوسلام پیش کیا۔ علامہ ڈاکٹر سید ماجد رضا عابدی نے مصائب اہل بیت بیان کیے ۔
عزاداروں نےنوحہ خوانی وگریہ زاری کرکےاہل بیت کوپُرسہ پیش کیا۔ پیرسیدمخدوم سجادحیدربخاری نےنظامت کےفرائض انجام دیئے۔