سٹی 42 : فیصل آباد میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے ۔
مرکزی جلوس دھوبی گھاٹ گراؤنڈ کے قریب پہنچ گیا ۔ جلوس میں شبیہ ذوالجناح، شبیہ علم، شبیہ تعزیہ، تابوت، شبیہ جھولا کی زیارتیں، عزاداران امام حسین علیہ السّلام کیلئے سبیلوں اور نیاز کا اہتمام کیا گیا ۔
مرکزی جلوس امام بارگاہ عزا خانہ شبیر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔