سٹی 42 ؛ رائیونڈ میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر ہوگیا ۔
رائیونڈ عاشورہ کا جلوس امام بارگاہ قصر سکینہ سے برآمد ہوا ، جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ ایمبولینس، ریسکیو ٹیمیں اور ڈاکٹرز کی ٹیمیں جلوس کے ہمراہ موجود رہیں ۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔
ایس ایچ او رائیونڈ اور مقامی انتظامیہ کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
جلوس کے شرکاء کیلئے سبیلیں اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا
عزاداروں کا نعرہ: "یا حسینؑ، یا عباسؑ"
رائیونڈ عاشورہ کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ پر اختتام پذیر ہوگیا ۔