جنید ریاض:دسویں محرم الحرام کے موقع پر نیلا گنبد میں قدیمی مجلسِ عزا کا اہتمام کیا گیا، جس میں عزاداروں نے عقیدت و احترام کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔
مجلس سے ذاکر امجد علی، مولانا اعجاز علوی اور سید فیضان نقوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے واقعۂ کربلا اور اہلِ بیتؑ کے فضائل و مصائب بیان کیے جبکہ حاضرین نے انتہائی عقیدت کے ساتھ مجالس میں شرکت کی۔
معروف ذاکرین نے اپنے خطابات میں شہدائے کربلا کی قربانیوں اور اہلِ بیتؑ کی عظمت کو اجاگر کیا اور عزاداروں کو واقعۂ کربلا کے پیغام سے روشناس کرایا۔
مجلس کے موقع پر نیلا گنبد اور انارکلی کے گردونواح میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انتظامیہ صورتحال کی نگرانی کرتے رہے تاکہ مجلس کے انعقاد کو پُرامن بنایا جا سکے۔