ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر کے اندر سے انسانی اعضا اور مبینہ انسانی گوشت برآمد

گھر کے اندر سے انسانی اعضا اور مبینہ انسانی گوشت برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گھر کے اندر سے انسانی اعضا اور مبینہ انسانی گوشت برآمد ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف سیون ون میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے انسانی اعضا اور مبینہ انسانی گوشت ملا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے انسانی اعضا کی مبینہ اسگلنگ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں سے تین غیر ملکی ہیں۔

گرفتار ملزمان میں دو پاکستان غیر ملکیوں کے ساتھ بطور ڈرائیور اور سپلائی ورکر کام کر رہے تھے۔

ایف آئی اے نے گرفتار تمام ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جب کہ ملنے والے انسانی اعضا کو فرانزک جائزے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer