سٹی 42: لاہور پولیس کو مطلوب فراڈیہ ڈولفن سکواڈ کے شکنجے میں آگیا
ملزم کو ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے سمن آباد سے گرفتار کیا،ملزم مختلف 10 تھانوں کی پولیس کو فراڈ کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔ترجمان ڈولفن کے مطابقملزم پر مختلف تھانوں میں فنانشل کرائم کے درجنوں مقدمات درج ہیں،ملزم نے کئی شہریوں سے لین دین، رقوم کی مد میں فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دیئےتھے،ملزم 8 سال سے لاہور پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کیخلاف تھانہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار، ملت پارک و دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں ، گرفتار ملزم عامر کارروائی کیلئے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App