ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارش کا نیا ریکارڈ

Lahore heavy rain record, city42
کیپشن: لاہور میں آج  6 گھنٹے 47 منٹ میں 262 ملی میٹر  بارش ریکارڈ کی گئی
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور شہر میں پیر کی صبح ہونے والی بارش بھاری مقدار میں بارش  کا نیا ریکارڈ بن گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج  6 گھنٹے 47 منٹ میں 262 ملی میٹر  بارش ریکارڈ کی گئی، جس نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔  گزشتہ سال 238 ملی میٹر بارش10 گھنٹوں میں ہوئی ، جبکہ 2018 میں 288 ملی میٹر بارش 14  گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی تھی ۔